Add To collaction

دغا کرو

نہ مل سکا وفا کسی کو، با وفا! دغا کرو

جو مجھ سے وہ صنم ملا تو کہہ دیا، دغا کرو

سبق ملا ہے ان سے جس نے بھی وفا یہاں کیا
انھیں سبھوں نے یہ کہا کہ پارسا! دغا کرو

ہوئی تھی جب سے عاشقی کی ابتدا، تو یہ کہا
 ارے سنو! جو عشق میں ہو مبتلا، دغا کرو

شفق ملا نہیں وفا سے کچھ، کسی کو اب تلک
 سبھی نے پھر کہا وفا نہیں دغا، دغا کرو



✍️ ۔از۔شفق شمیم شفق

   11
5 Comments

Reyaan

07-Jun-2022 08:45 PM

👌👌👌

Reply

Saba Rahman

05-Jun-2022 11:02 PM

Nyc

Reply

Gunjan Kamal

05-Jun-2022 08:38 PM

👏👌🙏🏻

Reply